حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام جمعہ سکردو بلتستان پاکستان علامہ شیخ حسن جعفری کی جوان سال بیٹی، طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد پاکستان میں انتقال کر گئیں۔
اس موقع پر، جامعہ روحانیت، مجمع طلاب اور طلاب ٹاؤن ایریا سکردو نے الگ الگ پیغام جاری کر کے حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن جعفری اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ مرحومہ و مغفورہ ایک با ایمان، باکردار اور دینی درد رکھنے والی ایک معلمہ تھیں۔